انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی کہانی | DW Urdu | Indonesia: Nickel Mining and Economy



آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کے سابق صدر جوکو ویدودو عرف جوکو وی اپنے دس سالہ دور اقتدار کے خاتمے پر نہ صرف ملک کو ایک نیا دارالحکومت دے کر گئے بلکہ وہ اپنے سیاسی ورثے میں ایک مضبوط معیشت بھی چھوڑ کر گئے۔
ملکی معیشت میں مضبوطی کی ایک بڑی وجہ نِکل نامی دھات کی فراوانی ہے۔ یہ قیمتی دھات موبائل فون اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے اور انڈونیشیا اکیلا ہی اس وقت دنیا میں نکل کا پچاس فیصد سے زائد پیدا کر رہا ہے۔ عالمی اقتصادی اداروں کی پیش گوئیوں کے مطابق اگر انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار برقرار رہی، تو وہ جلد ہی دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن جائے گا۔
تاہم جوکو ویدودو کی سیاسی وراثت میں چھوڑے گئے بہت سے مسائل بھی نئے صدر پرابووو سوبیانتو کے حصے میں آئے ہیں۔ ان میں ملک میں کرپشن اور غربت کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری جبکہ بین الاقوامی سطح پر بدلتی ہوئی دنیا میں انڈونیشیا کو اس کا مناسب مقام اور کردار دلانے کے لیے جاندار خارجہ پالیسی متعارف کرانے جیسے امور شامل ہیں۔
تو کیا امریکہ اور چین جیسی عالمی طاقتوں کے مابین سخت کشیدگی کے ماحول میں انڈونیشیا عالمی اسٹیج پر اپنا جائز مقام اور اثر و رسوخ حاصل کر پائے گا اور آیا اس کی مضبوط اقتصادی ترقی کا سفر یونہی جاری رہ سکے گا؟
ان اور بہت سے دیگر سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ’بزنس بییونڈ‘ سیریز کی انڈونیشیا سے متعلق یہ خصوصی ویڈیو پیش خدمت ہے۔

Chapters
00:00 انٹرو ۔ انڈونیشیا مستقبل کی ایک نئی معاشی طاقت
01:17 جوکو ویدودو کا بڑا وژن ۔ نوسنتارا
04:27 انڈونیشیا کے معدنی وسائل ۔ نِکل کا بادشاہ
10:04 انڈونیشیا کی ایف ڈی آئی کی کہانی
15:58 انڈونیشیا اور عالمی طاقتیں
18:54 انڈونیشیا کے لیے چیلنجز
23:17 خلاصہ
—–
Subscribe:
dw.com/urdu
facebook.com/dw.urdu
#DWUrdu #businessbeyond #indonesiaempire

[ad_2]

source

Exit mobile version