Mining

انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی کہانی | DW Urdu | Indonesia: Nickel Mining and Economy



آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کے سابق صدر جوکو ویدودو عرف جوکو وی اپنے دس سالہ دور اقتدار کے خاتمے پر نہ صرف ملک کو ایک نیا دارالحکومت دے کر گئے بلکہ وہ اپنے سیاسی ورثے میں ایک مضبوط معیشت بھی چھوڑ کر گئے۔
ملکی معیشت میں مضبوطی کی ایک بڑی وجہ نِکل نامی دھات کی فراوانی ہے۔ یہ قیمتی دھات موبائل فون اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے اور انڈونیشیا اکیلا ہی اس وقت دنیا میں نکل کا پچاس فیصد سے زائد پیدا کر رہا ہے۔ عالمی اقتصادی اداروں کی پیش گوئیوں کے مطابق اگر انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار برقرار رہی، تو وہ جلد ہی دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن جائے گا۔
تاہم جوکو ویدودو کی سیاسی وراثت میں چھوڑے گئے بہت سے مسائل بھی نئے صدر پرابووو سوبیانتو کے حصے میں آئے ہیں۔ ان میں ملک میں کرپشن اور غربت کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری جبکہ بین الاقوامی سطح پر بدلتی ہوئی دنیا میں انڈونیشیا کو اس کا مناسب مقام اور کردار دلانے کے لیے جاندار خارجہ پالیسی متعارف کرانے جیسے امور شامل ہیں۔
تو کیا امریکہ اور چین جیسی عالمی طاقتوں کے مابین سخت کشیدگی کے ماحول میں انڈونیشیا عالمی اسٹیج پر اپنا جائز مقام اور اثر و رسوخ حاصل کر پائے گا اور آیا اس کی مضبوط اقتصادی ترقی کا سفر یونہی جاری رہ سکے گا؟
ان اور بہت سے دیگر سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ’بزنس بییونڈ‘ سیریز کی انڈونیشیا سے متعلق یہ خصوصی ویڈیو پیش خدمت ہے۔

Chapters
00:00 انٹرو ۔ انڈونیشیا مستقبل کی ایک نئی معاشی طاقت
01:17 جوکو ویدودو کا بڑا وژن ۔ نوسنتارا
04:27 انڈونیشیا کے معدنی وسائل ۔ نِکل کا بادشاہ
10:04 انڈونیشیا کی ایف ڈی آئی کی کہانی
15:58 انڈونیشیا اور عالمی طاقتیں
18:54 انڈونیشیا کے لیے چیلنجز
23:17 خلاصہ
—–
Subscribe:
dw.com/urdu
facebook.com/dw.urdu
#DWUrdu #businessbeyond #indonesiaempire

[ad_2]

source

Related Articles

49 Comments

  1. بہترین رپورٹ
    بہترین تحریر و پیشکش
    بہترین اردو

    بی بی سی اردو والوں کو ڈی ڈبلیو سے سیکھنا چاہئے

  2. Fact check

    In Indonesia health facilities are worst and if you want good its expensive

    School system of govt scools are expensive aswell means poor people are serviving

    Former Indonesian president corruptly deployed Thier relatives on high rang govt posts and misintries and they all are most corrupt people

    Indonesia also in imf loan web which couse the inflation in country

    You're just focusing on one thing but what about common people?? The former president was most corrupt
    Indonesia's health facilities are among the worst, and accessing quality care is expensive.

    The government school system is also costly, making it difficult for poor people to survive.

    The former Indonesian president corruptly appointed relatives to high-ranking government posts and ministries, many of whom are among the most corrupt individuals.

    Indonesia is also trapped in an IMF loan cycle, causing inflation in the country.

    The documentary seems biased and not based on factual information. Instead of focusing on one issue, it should address the struggles of common people, as the former president was one of the most corrupt.

    I just see this documentry in baised on non factual

  3. I live in Indonesia, and its a beautiful country, people are social and helpful, Pakistani people and government can learn alot from Indonesia.
    Indonesia will be 4th biggest economy in the world in 2030.

  4. جب تک انڈونیشیا پر جرنیل رہے یہ ملک پسماندہ رہا۔پاکستان کی طرح۔اب وہاں جمہوریت ھے اور کوی اسے ترقی سے نہیں روک سکتا

  5. پاک فو ج نہ ہوتی تو جو حال انڈیا کرتا لگ پتہ جاتا ان جاہلوں کو جن کو ذانی کی حمایت نے اندھا کر رکھا ہے

  6. اگر انڈونیشیا نئے پاکستان کی طرح نئے انڈونیشیا ، ریاست مدینہ ، کٹا مرغی انقلاب سے بچا رہا تو ترقی کی رفتار جاری رہیگی ۔

  7. اب کئی پاکستانی نوجوان بھی کاروبار وغیرہ کی غرض سے تیزی سے انڈونیشیا کا رخ کر رہے ہیں ۔کیونکہ یہ ملک کاروبار کے حوالے سے ایک اچھا ملک ہے ۔لیکن فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار تیزی سے تباہ ہو رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button